پشاور(مانند نیوز)سابق صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عبدالسبحان خان نے پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن رجسٹرڈ پاکستان ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال مردان کی نو منتخب کابینہ کے صدر عبیداللہ اور جنرل سیکرٹری محمد امین کو شاندار کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر انہوں نے نو منتخب عہدیداران کو پھولوں کے ہار پہنائے اور اپنی دست شفقت ان کے سروں پر رکھ کر ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ عبدالسبحان خان نے کہا کہ پیرامیڈیکل اسٹاف صحت کے شعبے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے میں ان کا کردار انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی کابینہ اپنے فرائض دیانتداری، محنت اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ انجام دے گی۔ تقریب کے اختتام پر انہوں نے اللہ تعالیٰ سے نو منتخب صدر، جنرل سیکرٹری اور پوری کابینہ کی کامیابی اور ملک و قوم کی خدمت کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے