ناواگئی (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی ارشاد الحق نے سی ایف سی ڈی ایچ کیو اسپتال خار کا دورہ کیا اور مجموعی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے ٹی ایم اے خار کو ہدایت کی کہ عوام کی سہولت کے پیش نظر فوری طور پر پینے کے پانی کا ٹینک فراہم کیا جائے۔علاوہ ازیں ڈیوٹی پر مامور سکیورٹی اہلکاروں کو ذمہ داریاں مزید بہتر انداز میں ادا کرنے کی ہدایات دیں جبکہ مرکزی گیٹ پر اضافی پولیس نفری تعینات کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے تاکہ امن و امان کے انتظامات مزید مؤثر بن سکیں۔انھوں نے ریسکیو حکام کو ہدایت کی کہ فوری طور پر سی ایف سی سنٹر میں میں ایمبولینس فراہم کی جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتِ حال میں عوام کو بروقت سہولت میسر ہو سکے۔تحصیل ماموند کے متاثرہ خاندانوں کی رجسٹریشن کا عمل بھی تسلی بخش انداز میں جاری رہا اور رجسٹریشن مراکز پر عوام کے لیے بہتر سہولیات کی فراہمی پر زور دیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے