اسلام آباد (مانند نیوز)اگر آپ بھی کھانے کے شوقین ہیں اور آن فوڈ آڈر کرتے رہتے ہیں تو اب ہوشیار اور خبردار ہوجائیں کہ کہیں آپ کے کھانے میں سے بھی کچھ نہ نکل آئے جیسے بھارتی شہر نوئیڈا میں ایک صارف کے آن لائن فوڈ ڈیلیوری ایپ کے ذریعے منگوائے گئے سینڈوچ میں سے پلاسٹک کا دستانہ نکل آیا۔

صارف ستیش سراوگی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر تصویر شیئر کی جس میں واضح طور پر سینڈوچ سلائسز کے درمیان ایک ڈسپوزیبل پلاسٹک کا دستانہ موجود ہے۔

ستیش نے اپنے آرڈر کا اسکرین شاٹ بھی ساتھ پوسٹ کیا اور لکھا کہ میں نے سینڈوچ آرڈر کیا اور اس کے اندر دستانہ ملا! یہ ناقابلِ قبول اور سنگین مسئلہ ہے، براہِ کرم فوراً تحقیقات کریں۔

یہ سینڈوچ دہلی این سی آر کی مشہور فوڈ چین سے آرڈر کیا گیا تھا، صارف نے بروکلی، کارن اینڈ بیسل پیسٹو سینڈوچ اور اسموکڈ کاٹیج چیز اینڈ پیپر سینڈوچ منگوایا تھا۔

آئس کریم سے چھپکلی نکل آئی، 7 سالہ بچے کی حالت بگڑ گئی

واقعے کے بعد آن لائن فوڈ ڈیلیوری ایپ نے فوری ردعمل دیتے ہوئے معذرت کی اور کہا کہ براہِ کرم ہمیں کچھ وقت دیں تاکہ ہم اس معاملے کو ریستوران کے ساتھ اٹھا سکیں۔

دوسری جانب فوڈ چین نے بھی جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لے رہے ہیں اور اپنی کوالٹی ایشورنس ٹیم کے ساتھ فوری تحقیقات شروع کردی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس پوسٹ پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک سنگین صفائی کا مسئلہ ہے اور اس پر فوری ایکشن لیا جانا چاہیے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے