اسلام آباد (مانند نیوز)یکم ستمبر 1965 کے تاریخی دن جب پاک فضائیہ کے شہبازوں نے دشمن کے عددی برتری کے غرور کو خاک ملاتے ہوئے اپنی فضائی برتری قائم کی تھی۔

پاک فضائیہ کی تاریخی کامیابیوں میں آج کا دن خصوصی اہمیت کا حامل ہے، پاک فضائیہ نے 60 سال قبل آج ہی کے دن پاک فوج پر حملہ کرنے والے بھارتی فضائیہ کے طیاروں کو دھول چٹائی تھی۔

آج سے 60 سال قبل پاک آرمی کی دشمن کے ساتھ چھمب کے مقام پر جھڑپیں جاری تھیں کے دشمن محاذ سے پسپا ہوتی فوج کی معاونت کے لیے اپنی فضائی قوت میدان میں لے آیا۔

اسکوارڈرن لیڈر سرفراز رفیقی شہید اور ریٹائر ڈایئر کموڈور امتیاز احمد بھٹی

فضائی گشت پر موجود اسکواڈرن لیڈر سرفراز رفیقی اور فلائٹ لیفٹیننٹ امتیاز بھٹی نے دشمن کے حملہ آور ویمپائر طیاروں کو فوری طور پر فضائی جھڑپ میں الجھا دیا۔

پاک فضائیہ کے دونوں شاہینوں نے بہت جلد دشمن کے حملہ آور طیاروں کا صفایا کر دیا۔

اس تاریخ ساز جھڑپ میں سرفراز رفیقی اور امتیاز بھٹی نے 2 بھارتی طیاروں کو مار گرایا۔

اس فضائی جھڑپ میں مار کھانے کے بعد بھارتی فضائیہ نے فوری طور پر برطانوی ساختہ ویمپائر اور فرانسیسی ساختہ اوریگن طیارے فرنٹ لائن رول سے ہٹا لیے جس سے بھارتی فضائی قوت کو 35 فیصد طیاروں کی کمی کا سامنا کرنا پڑا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے