اسلام آباد (مانند نیوز)بلوچستان میں تمام رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رضاکارانہ طور پر واپسی کی ڈیڈ لائن ختم ہو گئی ہے۔

بلوچستان کی انتظامیہ کے مطابق صوبے بھر میں آج سے تمام افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کیا جائے گا، مہاجرین کے خلاف کارروائی میں انتظامیہ، پولیس، لیویز اور ایف سی حصہ لے گی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے اب تک 42000 مہاجرین کو واپس اپنے وطن افغانستان بجھوایا گیا ہے، تمام مہاجرین کے خلاف جامع کارروائیاں کی جائیں گی اور کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

محکمۂ داخلہ کے مطابق بلوچستان میں 3 لاکھ 4 ہزار پی او آر کارڈ ہولڈرز ہیں جن میں 50 ہزار افغان مہاجرین 10 کیمپوں میں رہائش پذیر ہیں، چاغی میں افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کے لیے 4 کیمپس قائم کر دیے گئے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے