پبی (مانند نیوز)ایس ایچ او تھانہ گلبرگ تیمور سلیم کی کارروائی، گاڑی میں مشکوک مسلح ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد کیا امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی خاطر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، ڈی ایس پی کینٹ سرکل ارباب نعیم حیدر کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ گلبرگ تیمور سلیم نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے مسلح افراد کو گرفتار کرلیا، کارروائی تھانہ گلبرگ کی حدود سواتی پھاٹک میں کی گئی، ملزمان گاڑی میں مسلح ہو کر مشکوک حالت میں موجود تھے، جن کے قبضے سے دو عدد رائفل، میگزین اور متعدد کارتوس بھی برآمد کرلئے گئے ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مختلف پہلووں پر تفتیش شروع کردی گئی ہے ایس ایچ او تھانہ گلبرگ تیمور سلیم نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ سواتی پھاٹک میں موجود تھے کہ اس دوران گاڑی کو روک کر اس میں موجود مشکوک مسلح ملزمان کو گرفتار کرلیا، جن کی شناخت خائستہ گل ولد عمر زمان اور سلیمان ولد افتخار ساکنان سوڑیزئی پایان سے ہوئی، جن کے قبضے سے دو عدد رائفل، میگزین اور متعدد کارتوس بھی برآمد کرلئے گئے ہیں، جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے مختلف پہلووں پر تفتیش شروع کردی گئی ہے