پشاور(مانند نیوز )اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ ملاکنڈ کے زیر اہتمام نئے داخلہ لینے والے طلبہ وطالبات کے لیے داخلہ رہنمائی کیمپ کا انعقاد کیاگیا۔افتتاحی تقریب میں ینگ ٹیچر ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر عطاء الرحمن نے فیتہ کا ٹ کر کیمپ کا افتتاح کیا۔کیمپ کے افتتاحی دن وزیر اعلی کے معاون خصوصی برائے ہاؤ سنگ ڈاکٹر امجد علی نے خصوصی دورہ کیا۔انہوں نے ذمہ داران سے ملاقات کی اور طلبہ کی رہنمائی کے لیے جمعیت کی جانب سے کیے گئے اقدامات کو سراہا۔یادرہے کہ اسلامی جمعیت طلبہ کا یہ داخلہ رہنمائی کیمپ داخلوں کی آخری تاریخ تک جاری رہے گا،جہاں ہر روز بڑی تعداد میں طلبہ وطالبات کو سہولت اور مشاورت فراہم کی جائے گی۔تقریب میں ناظم جامعہ معاز خان،معتمدجامعہ صاحب جمال سمیت دیگر ذمہ داران شریک تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے