شانگلہ(مانند نیوز )رکن صوبائی اسمبلی و چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے لیبر محمد رشاد خان نے صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں پوائنٹ آف آرڈر پر کروڑہ_ہائیڈرو_پاور_پراجیکٹ سے متعلق متاثرہ یونین کونسلز کے عوام کے تحفظات اور درپیش مسائل پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ یونین کونسلز کو معاہدے کے تحت مراعات دی جاۓ کوزکانا ڈیم کے متاثرین کے مطالبات حق اور جاٸز ہر فورم پر اواز اٹھانا اور جدودجہد جاری کرکے حق چین لیں گے۔شانگلہ پی کے 28شانگلہ 1سے ممبر صوباٸی اسمبلی کے پی سینٸر رہنما ن لیگ محمد رشاد خان نے اسمبلی فلور پر کروڑہ Attempt پاور پراجیکٹ سے متاثرہ ہونے والے عوام کے مساٸیل اور کۓ گۓ معاہدے کی عدم تکیمیل پر صوباٸی حکومت اور معتلقہ حکام پر برہم ہوگۓ انہوں نے کہا کہ پیڈو حکام معاہدے کے مطابق مطالبات ماننے بصورت دیگر ہر صورت اپنا حق چین لیں گے۔انہوں نے صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بٹگرام میں غیر ملکی سیاح خاتون کے ساتھ پولیس کے نامناسب سلوک پر حکومت کا ردعمل انتہائی غیر مؤثر ہے، اور ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرنے پر انہوں نے حکومت پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ جب تک پولیس کی پراپر کونسلنگ نہیں ہوگی ، انہیں عوام اور غیر ملکی سیاحوں سے بات کرنے اور پوچھ گچھ کرنے کی ٹریننگ نہیں دی جاتی تو ایسے واقعات ہوتے رہینگے۔انہوں نے کہا کہ گنانگر چیک پوسٹ پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں دہشت گردوں نے جدید اسلحہ استعمال کیا، لیکن بدقسمتی سے ہماری پولیس کے پاس ایسے وسائل اور جدید تقاضوں کے مطابق ٹریننگ موجود نہیں جس کے ذریعے وہ اس طرح کے حملوں کا مؤثر مقابلہ کر سکیں۔محمد رشاد خان نے مطالبہ کیا کہ پولیس فورس کو جدید تربیت، معیاری اسلحہ اور جدید ٹیکنالوجی فراہم کی جائے تاکہ وہ نہ صرف دہشت گردوں کا بھرپور مقابلہ کر سکیں بلکہ عوام کے ساتھ ان کا رویہ بھی بہتر ہو اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے