اسلام آباد (مانند نیوز)وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کچے کے علاقوں میں رہنے والے افراد سے اپیل کی ہے کہ سیلاب آنے سے پہلے نقل مکانی کرلیں۔

ایک بیان میں وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب میں تباہی پھیلانے والا سیلابی ریلا سندھ میں داخل ہونے والا ہے۔

شرجیل میمن کے مطابق گڈو بیراج پر بڑا سیلابی آرہا ہے، وقت کم ہے لہٰذا کچے کے علاقوں میں رہنے والے افراد محفوظ مقامات پر نقل مکانی کر جائیں۔

دریائے راوی، ہیڈ سدھنائی کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب

انہوں نے کہا کہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے سندھ حکومت نے تیاریاں مکمل کی ہوئی ہیں، جو بھی افراد دریا کے قریب رہتے ہیں علاقے سے نکل جائیں۔

وزیر اطلاعا ت سندھ شرجیل میمن نے مزید کہا کہ حکومت کے ریلیف کیمپ موجود ہیں، پانی کے آنے سے پہلے محفوظ مقامات پر چلے جائیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے