اسلام آباد (مانند نیوز)عالمی بینک پاکستان کو رواں مالی سال مختلف منصوبوں کے لیے 2 ارب ڈالر سے زائد قرض دے گا۔

اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق قرض انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ ایسوسی ایشن اور انٹرنیشنل بینک فارری کنسٹرکشن کے ذریعے دیا جائے گا۔

دستاویز کے مطابق پاکستان میں عالمی بینک کی فنڈنگ کے ذریعے 57 مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے، ان منصوبوں کی مجموعی لاگت 16.6 ارب ڈالر ہے۔

اقتصادی امور ڈویژن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ منصوبوں کا تعلق زراعت، پانی، توانائی، فنانس اور ریونیو سے ہے، مواصلات، دیہی و شہری ترقی، ہیومین کیپٹل، سوشل سروسز اور گورننس کے منصوبے شامل ہیں۔

عالمی بینک گزشتہ سات سال میں11 ارب 84 کروڑ ڈالر فراہم کر چکا ہے، سب سے زیادہ 1.96 ارب ڈالر توانائی شعبے کے لیے دیے گئے ہیں، آنے والے برسوں میں مختلف منصوبوں کے لیے مزید فنڈز دیے جائیں گے۔

دستاویز کے مطابق گزشتہ مالی سال 25-2024ء میں 1 ارب 80 کروڑ ڈالر قرضہ دیا گیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے