اسلام آباد (مانند نیوز) فرانس کے صدر ایمانول میکرون نے کہا ہے کہ اُنہوں نے سعودی عرب کے ولی عہد سے بات کی ہے، وہ دونوں مل کر 22 ستمبر کو نیویارک میں دو ریاستی حل کانفرنس کی مشترکا صدارت کریں گے۔

صدر ایمانول میکرون نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے فلسطینی حکام کو ویزا جاری نہ کرنا ناقابلِ قبول ہے، مطالبہ کیا ہے کہ اس فیصلے کو واپس لیا جائے اور ’میزبان ملک معاہدے‘ کے تحت فلسطینی نمائندگی کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد دو ریاستی حل کے لیے وسیع ترین بین الاقوامی حمایت حاصل کرنا ہے کیونکہ یہی اسرائیلیوں اور فلسطینیوں دونوں کی جائز امنگوں کو پورا کرنے کا واحد راستہ ہے۔

غزہ رویرا کا منصوبہ نسل کشی کے بعد پاگل پن قرار دے دیا گیا

ان کا کہنا تھا کہ اس مقصد کے لیے مستقل جنگ بندی، تمام یرغمالیوں کی رہائی، غزہ کے لیے بڑے پیمانے پر انسانی امداد کی فراہمی اور غزہ میں ایک استحکام مشن کی تعیناتی ضروری ہے۔

صدر میکرون نے یہ بھی کہا کہ ہم اس بات کو بھی یقینی بنانے پر کام کر رہے ہیں کہ حماس کو غیر مسلح کر کے غزہ کی گورننس سے باہر کیا جائے، فلسطینی اتھارٹی کو اصلاحات کے ذریعے مضبوط بنایا جائے اور غزہ کی مکمل تعمیرِ نو کی جائے۔

صدر میکرون نے واضح کیا کہ کوئی بھی جارحانہ کارروائی، اِلحاق کی کوشش یا جبری بے دخلی اِس کوشش کو آگے بڑھانے سے روک نہیں سکتی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے