پشاور (مانند نیوز) ڈریم کالج آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی مردان کے ہونہار طالب علم حسنین فیاض نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایف ایس سی پری میڈیکل کے سالانہ امتحانات میں نمایاں پوزیشن اپنے نام کرلی۔تفصیلات کے مطابق حسنین فیاض نے مردان تعلیمی بورڈ کے تحت ہونے والے ایف ایس سی کے امتحانات میں 1200 میں سے 1104 نمبر حاصل کیے اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس شاندار کامیابی پر کالج انتظامیہ اور اساتذہ نے بھی فخر کا اظہار کیا۔اس موقع پر حسنین فیاض نے اپنی کامیابی کو والدین کی دعاوں، اساتذہ کی انتھک محنت اور اپنی لگن کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ بھی مزید محنت کرکے ملک و قوم کا نام روشن کرنا چاہتے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے