پشاور (مانند نیوز)صدر جماعت اسلامی یوتھ ضلع پشاور اسامہ امیر نے کہا ہے کہ سات ستمبر یومِ ختمِ نبوت ﷺ کی کامیابی اور جیت کا دن ہے، مگر اسی دن پشاور میں "وکٹوریا نائٹ” جیسے فحاشی و بے حیائی پر مبنی مخلوط پروگرام کا انعقاد اسلامی اقدار، ہماری روایات اور غیرتِ ایمانی کے سراسر منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پشاور غیرت مندوں کی سرزمین ہے، جہاں دین اور شریعت کے خلاف کوئی پروگرام برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اس وقت ملک سیلاب کی تباہ کاریوں سے دوچار ہے، عوام شہید اور بے گھر ہو رہے ہیں، افغانستان میں زلزلے نے ہمارے بھائی بہنوں کو شہید کیا ہے جبکہ فلسطین میں مسلمانوں پر ظلم کی انتہا ہو چکی ہے۔ ان نازک حالات میں رقص و سرور کی محفلوں کا انعقاد بدترین بے حسی اور دین دشمنی کے مترادف ہے۔اسامہ امیر نے ڈپٹی کمشنر پشاور اور ضلعی انتظامیہ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کو فی الفور روکا جائے، بصورت دیگر پشاور کے عوام غیرت کے تقاضوں کے مطابق سڑکوں پر نکل کر بھرپور احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے