سخاکوٹ (مانند نیوز) ملگری استاذان کے بانی رکن ریٹائرڈ ماسٹر شیر علی خان نے کہا ہے کہ کالاباغ ڈیم پختونوں کی تباہی کامنصوبہ ہے وزیع اعلیٰ خیبرپختونخوا نے ایک متنازعہ ایشو کو اٹھا کر صوبے کے اصل مسائل سے عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش کی ہے ملک کی تین صوبائی اسمبلیوں نے متفقہ طور پر کالاباغ ڈیم کے خلاف قراردادیں پاس کی ہیں۔جب تک اے این پی کاایک کارکن زندہ ہے کوئی مائی کالعل کالاباغ ڈیم نہیں بنا سکتا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا کوجاری ایک بیان میں کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اے این پی کالاباغ ڈیم کی مخالفت ٹھوس دلائل پر کر رہے ہیں تربیلامتاثرین اب بھی دربدرکی ٹھوکریں کھا رہے ہیں یہ منصوبہ ہمارے لئے نقصان دہ ہے۔ وزیر اعلیٰ بتائے انہوں نے 350ڈیم کہاں بنائے کالاباغ ڈیم مردہ گھوڑا ہے اس میں جان نہیں ڈالاجاسکتا۔