ہنگو (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر ہنگو گوہر زمان وزیر کی زیر صدارت ضلع بھر میں جاری ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں انار چینہ، خٹک بانڈہ، کاٹگر، سرکی پیالہ اور دیگر علاقوں کے منصوبوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی اور ڈپٹی کمشنر کو جاری منصوبوں کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے سختی سے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی سکیمیں معیاری اور بروقت مکمل کی جائیں تاکہ عوام کو سہولت فراہم ہو سکے۔ اجلاس میں انار چینہ اور توغ سرائے کے درمیان 10 کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر کے منصوبے پر خصوصی گفتگو ہوئی جو طویل عرصے سے تعطل کا شکار تھا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ ٹھیکیدار کو متحرک کرتے ہوئے جلد از جلد کام کے آغاز کی ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر گوہر زمان وزیر نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں کسی قسم کی غفلت یا سستی برداشت نہیں کی جائے گی اور محکموں کے سربراہان پیشرفت رپورٹ باقاعدگی سے پیش کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور شفاف تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے تاکہ عوام ان منصوبوں کے ثمرات سے براہِ راست مستفید ہو سکیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے