باجوڑ(مانند نیوز)گزشتہ روز بے گھر افراد کی شکایات پر ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی ارشاد الحق نے ایسے ریٹیلرز کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جو متاثرہ خاندانوں سے غیر قانونی طور پر رقم وصولی اور نکالنے میں ملوث پائے گئے۔ متعلقہ پولیس نے پانچ ملزمان (ریٹیلرز) کو گرفتار کر کے اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی کے روبرو پیش کیا۔ ملزمان کو سختی سے تنبیہ کی گئی کہ آئندہ اس نوعیت کی غیر قانونی سرگرمی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ مزید برآں، ان پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا تاکہ مستقبل میں اس عمل کی سختی سے روک تھام کی جا سکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے