شیرگڑھ(مانند نیوز)سابق وزیر اعلیٰ اور عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہےکہ اے این پی کا الیکشن میں براہ راست مقابلہ جنرل پاشا، جنرل فیض حمید،جنرل ظہیر اسلام، جنرل باجوہ سے تھا اے این پی نے تمام ترصورتحال کے باوجود سینہ تان کر مقابلہ کیاہم پر اسمبلی کے دروازے بندکرنے والوں سن لیں اے این پی آخری دم تک آپکے عزائم ناکام بنانے کے لئے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کھڑی ہےپختونوں کے حقوق اور انکی تحفظ پرامن ماحول فراہم کرنے کے بارے مین آخری حد تک جانے سے دریغ نہیں کیا جائے گا عمران خان کو جن قوتوں نے پابند سلاسل کردیاعلی امین گنڈاپور نے ہی ان قوتوں سے خفیہ ڈیل کر رکھا ہے اسلام آباد میں دو بار پارٹی کارکنوں کو آنسو گیس اور لاٹھی چارج کے رحم و کرم پرچھوڑ کر خود بھاگ آئے خیبر پختونخوا میں نہ ختم ہونے والی دھشت گردی اسی ٹولے کی کھلی پختون دشمنی ہےتاکہ پختونوں کے وسائل پرقبضہ کرسکیں ہزاروں دھشت گردوں کی رھائی ایک سوالیہ نشان بن چکی ہےوہ عوامی نشینل پارٹی یوسی ھاتھیان میں حجرہ سابق ایم پی اے حاجی بھادر خان میں ورکرز کنونشن سے خطاب کررہے تھےکنونشن سے اے این پی کے مرکزی رہنماء حاجی فاروق خان،اے این پی ضلع مردان کے صدر عمران ماندوری،جنرل سیکرٹری فضل الرحمان بن یامین،ناصرخان،عمرزادہ ایڈوکیٹ،پروفسیراختراقبال اور دیگر نے بھی خطاب کیااس موقع پر پارٹی کے مرکزی صوبائی کونسل کے ممبران کے علاوہ تمام ویلج کونسلوں کے عہدیدار و اراکین کی بڑی تعداد موجود تھی امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ ھم نے نہ بند کمروں کی سیاست کی ہےاور نہ کوئی ہم سے توقع کریں ھم نے ہر وردی والوں سے مقابلہ کیا ہےوردی والوں نے ھم سے کالاباغ ڈیم نہیں بنایااب دوسرے ملک کے اھم ایشو چھوڑ کر بلاوجہ کالاباغ جسے مردہ کودوبارہ ایشو بنارہے ہیں علی امین نے اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کے لئے بھی نان ایشو چھوڑاجسکی خود انکی پارٹی نے مخالفت کردی کیونکہ ملک کے اھم 3 صوبوں نے کالاباغ ڈیم کا منصوبہ مسترد کر دیا ہے ھم نے پہلے کہا تھاکہ پرویزخٹک،محمود خان اور اب گنڈاپور تحریک انصاف کا نہیں کسی اور لوگوں کا مہرہ ہے انھوں نے کہا کہ گیارہ کروڑ کے بسکٹ کھانے والے علی امین گنڈاپور کو این ایف سی ایوارڈ،مائنز اینڈ منرل اور صوبے کوکنگال کرنے کے لئے صوبہ ان کے حوالے کیا اب کالاباغ ڈیم کی ذمہ داری ان کے کندھوں پر ڈالی گئ انھوں نے کہا کہ جس طرح ہم بونیز کے سیلاب زدگان پر غم زدہ ہےاسی طرح پنجاب کے سیلاب زد گان پر درد مند ہیں کنویشن کے دوران یوسی ھاتھیان پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے اھم خاندانوں کے دو درجن سے زائد نوجوانوں نے پی ٹی آئی سے مستفی ہوکر اے این پی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کر دیاامیرحیدرخان ہوتی نے انہیں سرخ ٹوپیاں پہنائی گئ اور انکا خیر مقدم کیا