دیر لوئر (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر دیرلوئر محمد عارف خان نے ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر کنعان پاشا کے ہمراہ ضلع شانگلہ کی تحصیل پورن (چاہ گام) اور تحصیل الپوری میں منعقدہ میڈیکل ریلیف کیمپس میں بہترین طبی خدمات فراہم کرنے پر محکمہ بہبودی آبادی دیر پائین کے اسٹاف کو تعریفی اسناد سے نوازا۔ان ریلیف میڈیکل کیمپس میں متاثرہ عوام کو مفت ادویات، فری میڈیکل چیک اپ، غذائی اشیاء اور ہیلتھ ہائی جین کٹس فراہم کی گئیں۔ ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر کنعان پاشا نے اس موقع پر محکمہ کی مختلف سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سیلاب جیسے قدرتی آفات کے دوران محکمہ بہبودی آبادی دیر پائین کی ٹیم نے بہترین ٹیم ورک اور مؤثر منیجمنٹ کے ذریعے متاثرہ عوام کی خدمت کر کے ایک مثال قائم کی۔ انہوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز کی منظم انداز میں ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں میں بھرپور شمولیت کو بھی سراہا۔تقریب کے آخر میں ڈپٹی کمشنر نے افسران و عملہ کو تعریفی سرٹیفکیٹس پیش کئے جن میں شاہ نواز خان (ڈپٹی ڈیموگرافر)، ہستم خان (تحصیل پاپولیشن ویلفیئر آفیسر)، افتخار احمد شیخ (ڈسٹرکٹ سپروائزر)،تاج حسن (فیملی ویلفیئر اسسٹنٹ)، منہاج،اورڈاکٹر ہلال الدین (فارماسیسٹ)شامل ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے