پبی (مانند نیوز)قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس ایم ٹی آئی نوشہرہ میں آئی پی سی ٹرینینگ سیشن کا انعقاد کیا ہسپتال ڈائریکٹر/میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر سردار سہیل آفسر کی ہدایات کی روشنی میں انفیکشن پریونشن اینڈ کنٹرول سیشن پر ٹرینینگ دی گئی آئی پی سی ٹریننگ کا انعقاد انڈس ہسپتال کی وساطت سے کیا گیا جس میں آئی پی سی میڈیکل افیسر ڈاکٹر حنا اکبر اور آئی پی سی / پبلک ریلیش آفیسر میاں کستیر کاکاخیل نے آئی پی سی پر لیکچر دیئے اور گروپ اکٹیویٹی کا انعقاد کیاٹریننگ سیشن میں ڈاکٹرز، پیرامیڈکس، ایڈمن اور ہاوس کیپینگ سٹاف نے شرکت کی ٹریننگ کے اختتام پر ہسپتال ڈائریکٹر / میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر سردار سہیل آفسر نے انڈس ہسپتال کی کاوشوں کو سراہا اور مزکورہ ٹریننگ/ورکشاپ کو وقتاً فوقتاً جاری رکھنے کی گزارش کی