اسلام آباد (مانند نیوز)خاتون پولیس افسر شہر بانو نقوی ایشیا سوسائٹی21 نیکسٹ جنریشن فیلو شپ کے لیے منتخب ہوگئیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ایشیا سوسائٹی نے اے ایس پی شہربانو کو کلاس آف 2025ء میں منتخب کیا ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ اے ایس پی شہربانو نقوی منتخب ہونے والی پاکستان کی تاریخ کی پہلی خاتون پولیس افسر ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ایشیا 21 نیکسٹ جنریشن سمٹ اسی سال 5 تا 7 دسمبر فلپائن میں منعقد ہو گی۔

اس حوالے سے آئی جی پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس کے افسران کی کارکردگی کی عالمی سطح پر پذیرائی فخر کی بات ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے