اسلام آباد (مانند نیوز)رواں سال کا دوسرا مکمل چاند گرہن آج رات ہوگا۔ پاکستان میں بھی مشاہدہ کیا جاسکے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات 8 بجکر 28 منٹ پر چاند کی روشنی مدہم ہونے لگے گی۔ جزوی چاند گرہن کا آغاز 9 بجکر 27 منٹ پر ہوگا۔

مکمل چاند گرہن کا آغاز 10 بجکر 31 منٹ پر ہوگا۔ رات 11 بجکر 12 منٹ پر چاند گرہن اپنے عروج پر ہوگا۔

8 ستمبر کی رات ایک بج کر 55 منٹ پر چاند گرہن مکمل اختتام کو پہنچ جائے گا۔

21 اور 22 ستمبر کو رواں سال کا دوسرا اور آخری جزوی سورج گرہن ہوگا۔ سورج گرہن کا مشاہدہ پاکستان میں نہیں کیا جاسکے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے