پشاور (مانند نیوز)شعبہ لائیو سٹاک میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں۔ خیبر پختونخواہ میں لائیو سٹاک شعبے میں بہتری آرہی ہے۔ صوبائی وزیر فضل حکیم خان کی کوششوں سے سیکس سیمن کی مفت فراہمی اچھا اقدام ہے۔ اس کے علاوہ مزید بہتری کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔ جس کی وجہ سے خیبر پختونخواہ میں دودھ، گوشت، مرغی انڈا اور ڈیری پروڈکٹس میں صوبہ خود کفیل ہوگا آصف خان اعوآن اس سلسلے میں لائیو سٹاک کی صوبائی صدر محمد آصف خان اعوآن نے اپنے بیان میں کہا کہ بہت جلد ہم ایک فارمرز سیمینار کریں گےجو ایک آگاہی سیشن ہوگا جس کی وجہ سے لائیو سٹاک شعبہ میں جاری تمام پروجیکٹس اور حکومت کی جانب سے جاری سکیموں کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں گی۔ محمد آصف اصف خان اعوآن نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت شعبہ لائیو سٹاک کی ترقی میں سنجیدہ ہے ایسوسییشن ہر قسم تعاون کرے گی۔ محمد آصف خان اعوآن نے مزید کہا کہ فارمرز کو بلا سود قرضے فراہم کیے جائیں تاکہ فارمرز اپنے کاروبار کو وسیع کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فارمرز کو بین الصوبائی وزٹ کاروائی جائے تاکہ ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکیں۔ ہم حکومت سے ہر قسم تعاون جاری رکھیں گے۔۔