اسلام آباد (مانند نیوز)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ایک محقق کی جانب سے 4 بیویوں اور 100 سے زائد بچوں کے ہونے کا انکشاف سن کر سب حیران ہوگئے۔

خلیجی میڈیا کے مطابق محقق سعید مصباح الکتبی نے ایک ادبی فیسٹیول میں خطاب کے دوران اپنی نجی زندگی سے متعلق بات کی اور اس دوران انہوں نے اپنی 4 بیویوں اور 100 سے زائد بچوں کے بارے میں بتایا۔

اس موقع پر جب سعید مصباح الکتبی نے اپنے خاندان کے بارے میں بتایا تو ان کی بات سن کر حاضرین حیران رہ گئے۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ان کا بنیادی مقصد اپنے بچوں میں ’السنع‘ یعنی اماراتی اقدار اور آداب سکھانا ہے۔

سعید مصباح الکتبی نے کہا کہ میں اس بات کو یقینی بناتا رہتا ہوں کہ میرے بچے احترام، خاندانی ذمہ داری اور ہمارے آباؤ اجداد کی روایات سیکھیں۔

اُن کے فیسٹیول میں خطاب کرنے کی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی ہے جسے بہت زیادہ شیئر بھی کیا جارہا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے