اسلام آباد (مانند نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے ایشیا کپ کے فائنل سے قبل پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کو کھل کر مقابلہ کرنے کا پیغام دے دیا۔

ایشیا کپ کے فائنل میچ کے لیے پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں شائقینِ کرکٹ مسلسل تیسرے اتوار کو دونوں ٹیموں کو ایکشن میں دیکھیں گے۔

محسن نقوی نے کھلاڑیوں کے لیے کہا ہے کہ جو چاہیں کریں میں سب کچھ ہینڈل کرلوں گا۔

علاوہ ازیں پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے بھی پیغام دیا ہے کہ ایشیا کپ کے دوران اور اس سے پہلے اس ٹیم نے جو جذبہ دکھایا اس پر فخر ہے، ہم شاید بہت اچھا نہیں کھیلے مگر یہ یقین دلاتا ہوں کہ ہم کبھی ہار نہیں مانے۔

ایشیا کپ کا فائنل میچ: پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کو حتمی شکل دے دی گئی

مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا فائنل آنے میں 41 سال لگے، آج کا میچ بڑا شاندار ہوگا۔

واضح رہے کہ 41 سال میں 17 ٹورنامنٹ کے بعد پہلی بار روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں آمنے سامنے آرہے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے