اسلام آباد (مانند نیوز)لاہور میں خاتون شہری سے گاڑی چھیننے کی ویڈیو سامنے آگئی، واردات میں ملوث ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

اقبال ٹاؤن پولیس نے خاتون شہری سے اسلحے کے زور پر گاڑی چھیننے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے واردات کی نیت سے خاتون کی گاڑی کو پیچھے سے موٹرسائیکل سے ٹکر ماری جس کے بعد خاتون دیکھنے کے لیے گاڑی سے باہر نکلی تو ایک ملزم گاڑی میں بیٹھ گیا اور فرار ہوگیا۔

پولیس نے خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کی تھی۔

پولیس کے مطابق ملزمان سے چھینی ہوئی گاڑی، نقدی، پستول، گولیاں اور موبائل فون بھی برآمد ہوا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے