پشاور( مانند نیوز)سابق صوبائی وزیر خوراک اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن فضل ربانی ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ رئیل اسٹیٹ کا کاروبار ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ آج کے دور میں جب مہنگائی نے عام آدمی کا جینا مشکل بنا دیا ہے، ایسے میں آسان اقساط اور کم قیمتوں پر پلاٹ حاصل کرنا عوام کے لیے ایک سنہری موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ سبحان سمارٹ سٹی مردان میں سرمایہ کاری نہ صرف محفوظ ہے بلکہ مستقبل قریب میں منافع بخش بھی ثابت ہوگی۔وہ مردان میں منعقدہ سبحان سمارٹ سٹی پراپرٹی ڈیلرز کنونشن سے خطاب کر رہے تھے۔ کنونشن میں بڑی تعداد میں ڈیلرز، سرمایہ کاروں اور معززین علاقہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر جائیداد ڈاٹ کام کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) عمیر خان اتوزئی، سبحان سمارٹ سٹی کے اونرز سبحان خان اور فواد خان،حلیم خان جبکہ دیر قومی موومنٹ کے مرکزی صدر شیخ اکبر خان نے بھی خطاب کیا۔تقریب کی نظامت کے فرائض ماہ نور نے سرانجام دیے۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ جدید سہولیات سے آراستہ یہ رہائشی منصوبہ مردان کی تاریخ میں سنگ میل ثابت ہوگا، کیونکہ یہ عوام کو نہ صرف معیاری طرزِ زندگی فراہم کرے گا بلکہ سرمایہ کاری کرنے والوں کو معاشی استحکام بھی دے گا۔اس موقع پر جائیداد ڈاٹ کام کے سی او او عمیر خان اتوزئی نے ڈیلرز کے لیے پرکشش انعامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سبحان سمارٹ سٹی میں تین ماہ کے اندر 20 پلاٹ فروخت کرنے والے کو عمرے کا پیکج جبکہ 10 پلاٹ فروخت کرنے والے کو موٹرسائیکل دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اسکیم ڈیلرز کو مزید محنت کی ترغیب دے گی اور سرمایہ کاروں کو بھی اعتماد کے ساتھ آگے بڑھنے کا حوصلہ ملے گا۔کنونشن کے آخر میں ڈیلرز اور شرکاء نے سبحان سمارٹ سٹی کی انتظامیہ کو مردان میں جدید سہولیات کے حامل رہائشی منصوبے کے قیام پر خراجِ تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ منصوبہ علاقے کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے