اسلام آباد (مانند نیوز)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے سوشل میڈیا کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کا اشارہ دے دیا اور ساتھ ہی سوشل میڈیا فارمز ٹاک ٹاک اور ایکس کی خریداری میں دلچسپی بھی ظاہر کر دی۔

نیویارک میں امریکی سوشل میڈیا انفلوئنسرز سے ملاقات میں نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ اب ایک نئی قسم کی جنگ اور نئے ہتھیاروں کی ضرورت ہے اور دور حاضر کا سب سے اہم ہتھیار سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ہیں۔

غزہ کے مسئلے پر دوستی ختم ہوجائے گی، یونان نے اسرائیلی کو خبردار کر دیا

انہوں نے کہا کہ ٹک ٹاک اور ایکس سب سے مؤثر ہتھیار ہیں اور ایلون مسک دشمن نہیں بلکہ دوست ہے، ان سے بات کی جاسکتی ہے۔

نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ اگر ہم ان دو پلیٹ فارمز کو حاصل کر لیں تو ہمارا معاملہ ٹھیک ہو جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے