اسلام آباد (مانند نیوز)غزہ کے محصور عوام کی امداد کے لیے روانہ ہونے والا گلوبل صمود فلوٹیلا مصر کے شمال کی جانب رواں دواں ہے جس پر اسرائیلی حملے کا خطرہ موجود ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں محاصرے کے خاتمے کے لیے سرگرم عالمی تنظیم اس بات کے خدشے کا اظہار کیا کہ اسرائیل فوج امدادی قافلے پر حملہ کرکے کسی بھی وقت جنگی جرائم کی مرتکب ہوسکتی ہے۔

عالمی صمود فلوٹیلا کی انتظامیہ نے بتایا کہ ان کا قافلہ کچھ گھنٹوں میں مصری شہر سکندریہ پہنچ جائے گا۔

امدادی کے قافلے میں شامل خاتون کپتان غزہ امداد پہنچانے کیلئے پُرعزم

قافلے کی انتظامیہ نے مزید بتایا کہ ان کے قافلے میں سب سے اگلا جہاز غزہ صرف 678 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، جبکہ ہمارے قافلے 2 مزید جہاز شامل ہوئے ہیں جس سے یہ قافلہ مزید مستحکم ہوا ہے۔

انتظامیہ نے مزید بتایا قافلہ 2 دن میں انتہائی حساس علاقے میں داخل ہوجائے گا، اب ہمارے ارادے اور مضبوط ہیں اور یہی دنیا کو اس معاملے پر محتاط اور متحد رہنے کا پیغام دیتا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے