کراچی(مانند نیوز ڈیسک)صوبہ سندھ کے ضلع خیرپور میں گیس اور خام تیل کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔
آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خیرپور میں بترسِم ایسٹ-1کنواں سے یومیہ 2 کروڑ 25 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہوگی۔
ترجمان نے کہا کہ دریافت سے یومیہ 690 بیرل خام تیل حاصل ہو گا، بترسِم ایسٹ-1 کنواں کی کھدائی 30 جون 2025 کو شروع کی تھی۔ کنواں 3800 میٹر گہرائی تک کھودا گیا۔
انہوں نے کہا کہ نئی دریافت سے ملکی توانائی کے ذخائر میں نمایاں اضافہ ہو گا، مقامی وسائل سے توانائی کی طلب و رسد میں فرق کم ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ نئی دریافت سے ملکی تیل اور گیس کے امپورٹ بل میں بھی نمایاں کمی ہو گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے