شانگلہ(رپورٹ)ریسکیو 1122 شانگلہ نے ماہ ستمبرکارگردگی رپورٹ جاری کردی 275تک ایمرجنسیز میں خدمات فراہم کیں جسمیں روڈ ٹریفک ایکسڈینٹ کے 8اورمیڈکل کے 124ایمرجینسیز کو بروقت ریسپانس دی گئی ہیں،گولی لگنے کی 2ڈوبنے کی 6 اور مختلف حادثات میں 13گاڑیوں کو ریکور کیا گیا۔مزید برآں ہسپتال ریفرل سروس میں شانگلہ کے مختلف ہسپتالوں سے مجموعی طور پر 122مریضوں کو ٹیچنگ ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ریسکیو 1122 شانگلہ نے ماہ ستمبر کے مہینے میں بھی ڈیوٹی میں خدمات فراہم کیں۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 شانگلہ انجینئر ملک شیر دل خان کے مطابق ریسکیو1122 شانگلہ نے ماہ ستمبر میں 275تک ایمرجنسیز میں خدمات فراہم کیں جس میں روڈ ٹریفک ایکسڈینٹ کے08اورمیڈکل کے 124ایمرجینسیز کو بروقت ریسپانس دی گئی ہیں۔گولی لگنے کی 02ڈوبنے کی 06 اور مختلف حادثات میں 13گاڑیوں کو ریکور کیا گیا۔مزید برآں ہسپتال ریفرل سروس میں شانگلہ کے مختلف ہسپتالوں سے مجموعی طور پر 122مریضوں کو ٹیچنگ ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔کنٹرول روم کے مطابق ستمبر میں مجموعی طور پر کنٹرول روم کو 15512کالز موصول ہوے جس میں 13911غیر ضروری 1448ڈراپ کالز اور 275ایمرجینسی کالز موصول ہوئیں۔ریسکیو 1122 شانگلہ خیبر پختونخوا حکومت اور ڈائریکٹر جنرل محمدطیب عبداللہ کی ہدایات کی روشنی میں اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر شانگلہ انجینئر شیر دل خان کی سربراہی میں شب و روز عوام کی خدمت کے لئے تیار ہیں۔شانگلہ کے عوام کسی بہی ایمرجینسی سے نمٹنے کیلے 1122پر مفت کال کرکے 24 گھنٹے ریسکیو کے خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔ ادھرمنگل کوریسکیوہیڈکوارٹرالپوری میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 شانگلہ انجینئر ملک شیر دل خان کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح اجلاس منعقدہوئی جسمیں ایمرجنسی آفیسر خان محمد، اسٹیشن ہاؤس انچارجز، کنٹرول روم انچارج، آفس اسسٹنٹ، شفٹ انچارجز اور ٹریننگ وِنگ انچارج نے شرکت کی۔اجلاس میں ضلع شانگلہ میں قائم ریسکیو اسٹیشنوں کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ، ایمرجنسیز کا جائزہ، اور کسی بھی ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی وہیکلز کی دیکھ بھال، عملے کی ڈسپلن اور بروقت رسپانس کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔ڈی ای او شانگلہ انجینئر ملک شیر دل خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت دی کہ تمام اسٹیشنز میں ڈسپلن کا خاص خیال رکھا جائے اور عوام الناس کو بروقت اور پیشہ ورانہ خدمات فراہم کی جائیں۔اس موقع پر عوام کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں عوام 24 گھنٹے مفت ہیلپ لائن 1122 پر کال کرکے ریسکیو 1122 کی خدمات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔