پشاور(مانندنیوز) نجی ہاؤسنگ منصوبے کسی بھی علاقے کی معاشی و سماجی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار دی رئیلٹرز ایسوسی ایشن مردان کے صدر فاروق خان اور جنرل سیکرٹری کاشف زمان داوڑ نے گزشتہ روز مردان میں منعقدہ سبحان سمارٹ سٹی پراپرٹی ڈیلرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ہاؤسنگ سوسائٹیاں نہ صرف رہائش کے معیاری مواقع فراہم کرتی ہیں بلکہ سرمایہ کاری کے دروازے بھی کھولتی ہیں، جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں اور مقامی معیشت کو خاطر خواہ فائدہ پہنچتا ہے۔اس موقع پر جائیداد ڈاٹ کام کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) عمیر خان اتوزئی، سبحان سمارٹ سٹی کے اونرز سبحان خان اور فواد خان کو کامیاب پروگرام پر مبارکباد پیش کی گئی۔ مقررین نے کہا کہ اس طرح کے کنونشنز سرمایہ کاروں اور پراپرٹی ڈیلرز کے درمیان اعتماد سازی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔کنونشن میں بڑی تعداد میں ڈیلرز، سرمایہ کاروں اور معزز مہمانوں نے شرکت کی، جنہیں سوسائٹی کے مستقبل کے منصوبوں، آسان اقساط اور جدید طرزِ تعمیر کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ شرکاء نے کہا کہ سبحان سمارٹ سٹی مردان جیسے ترقی پذیر شہر کے لئے جدید رہائشی سہولیات فراہم کرنے والا ایک انقلابی منصوبہ ہے جو آنے والے وقت میں شہر کی شناخت بنے گا۔فاروق خان اور کاشف زمان داوڑ نے دی رئیلٹرز ایسوسی ایشن کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ایسے منصوبے خطے میں نہ صرف ہاؤسنگ سیکٹر کی ترقی بلکہ مجموعی طور پر معاشی استحکام کا باعث بنیں گے۔