اسلام آباد (مانند نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ بہت سے لوگوں نے خالی اعلانات کیے، جھوٹے وعدے کیے، اعلانات کرنا آسان ہوتا ہے، لیکن کام کرنا مشکل ہوتا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مری میں خطاب میں کہا کہ پنجاب میں بدترین سیلاب آیا، لیکن ہم دفتر میں نہیں بیٹھے۔

انہوں نے کہا کہ جو کہتا ہے کہ وہ چپ کرکے کام کرتے ہیں، وہ کام نہیں کرتے، ہم نے بغیر وعدوں کے کام مکمل کیے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا سے مری میں داخل ہوتے ہی واضح فرق نظر آتا ہے، مری کے لیے ٹرین چلائیں گے، سیاحوں کو اپنی گاڑیوں میں نہیں آنا پڑے گا۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ مری میں پانی کا بہت بڑا پروجیکٹ لے کر آرہے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے