شانگلہ(مانند نیوز )شانگلہ،انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا اور ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ کی ہدایات پر ڈی پی او شانگلہ شاہ حسن کی زیرصدارت پولیس لائن میں پولیس دربار منعقد ہوا۔ دربار میں تمام رینکس کے افسران و جوانوں نے شرکت کی۔ڈی پی او شانگلہ ساہ حسن خان نے خطاب میں کہا کہ پولیس ایک منظم ادارہ اور مضبوط خاندان ہے،اہلکاروں کی فلاح اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے جوانوں کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں نکھار، عوامی خدمت کو مشن بنانے اور ایمانداری کے ساتھ ذمہ داریاں ادا کرنے پر زور دیا۔ اہلکاروں کے مسائل کے فوری حل کے لیے موقع پر ہی ہدایات جاری کی گئیں۔اختتام پر پولیس جوانوں نے عزم ظاہر کیا کہ وہ مزید جذبے اور لگن سے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ دربار کا مقصد پولیس فورس میں ہم آہنگی، پیشہ ورانہ بہتری اور مسائل کا حل تھا.