اسلام آباد (مانندنیوز)پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا ہے کہ معرکہ حق میں بھارت ہمارا کوئی طیارہ نہیں گرا سکا۔

غیر ملکی جریدے بلومبرگ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کبھی بھی اعداد و شمار اور حقائق سے کھیلنے یا چھپانے کی کوشش نہیں کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہماری دفاعی حکمتِ عملی ہمیشہ مؤثر، قابلِ اعتماد اور کم لاگت ٹیکنالوجی حاصل کرنے پر رہی ہے۔

واضح ہیں کہ 9 مئی کرنے والوں، اس کے سہولت کاروں اور منصوبہ سازوں کو قانون کے مطابق جواب دہ ہونا چاہیے، ڈی جی آئی ایس پی آر

انہوں نے کہا کہ ہم ہر قسم کی ٹیکنالوجی کے حصول کے لیے تیار رہتے ہیں چاہے مقامی ہو یا مشرقی یا مغربی۔ بلاشبہ حالیہ چینی دفاعی پلیٹ فارم نے غیر معمولی کارکردگی دکھائی، تباہ شدہ بھارتی طیاروں کی تعداد 7 ہے، یہ وہی عدد ہے جس کا ذکر امریکی صدر نے گزشتہ ہفتے اپنی تقریر میں کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نہ تو کسی فوجی دوڑ میں ہے اور نہ ہی کسی کی برابری کی کوشش میں، ہمارا دفاعی بجٹ بھارت کے مقابلے میں نہایت کم ہے، ہمارے پاس لامحدود وسائل نہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان چین اور مغربی ممالک دونوں سے دفاعی ساز و سامان خریدتا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے