اسلام آباد (مانند نیوز)کینیڈا کے وزیرِ اعظم مارک کارنی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ’تبدیلی لانے والا صدر‘ قرار دیتے ہوئے اِن کی تعریف میں کہا کہ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے مابین امن کی کوششوں میں کلیدی کردار ادا کیا۔

وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر کے ساتھ ملاقات کے بعد مارک کارنی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے چند ماہ قبل میرا اور کچھ ساتھیوں کا شاندار استقبال کیا تھا، اُس وقت میں نے کہا تھا کہ ٹرمپ تبدیلی لانے والے ایک سمجھدار صدر ہیں۔

اِن کا مزید کہنا تھا کہ اقتصادی اصلاحات، نیٹو رفاقتوں کی مضبوطی اور پاکستان و بھارت کے درمیان امن قائم کرنے جیسے اقدامات ٹرمپ کی قیادت کی مثال ہیں۔

دوسری جانب ’میں ناں مانوں‘ کی مثال بنے بھارت نے امریکی صدر کے دعوؤں کو متعدد بار رَد کرنے کے بعد اب کینیڈین وزیرِاعظم کے اس بیان کو بھی مسترد کر دیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے