اسلام آباد (مانند نیوز)بھارت کی جانب سے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

بھارتی وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ بھارت جَلد کابل میں اپنے تکنیکی مشن کو سفارتخانے کی سطح تک اَپ گریڈ کرے گا۔

یاد رہے کہ افغانستان کے وزیرِ خارجہ امیر خان متقی 2021ء میں طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد پہلی بار بھارت کے دورے پر نئی دہلی میں موجود ہیں۔

پاک امریکا اتحاد کا توڑ، بھارت کا طالبان حکومت تسلیم کرنے پر غور

واضح رہے کہ امیر متقی کا یہ دورہ اقوامِ متحدہ کی خصوصی اجازت کے بعد ممکن ہوا اور اسے بھارت اور طالبان کے بڑھتے روابط کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

یہ دورہ ایسے وقت میں کیا جارہا ہے جب پاکستان اور طالبان کے تعلقات کشیدہ ہیں اور ماہرین کے مطابق بھارت اس موقع کو افغانستان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کے لیے استعمال کرنا چاہتا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے