اسلام آباد (مانند نیوز)پاکستان نے بصارت کی بحالی کا تاریخی سنگِ میل عبور کر لیا، پہلی بار ایک خاتون کی جانب سے عطیہ کیے گئے قورنیہ کی کامیاب پیوندکاری کی گئی ہے۔

آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف اوفتھامولوجی میں پاک فوج کے ماہر سرجنز نے 2 سپاہیوں میں قورنیہ کی کامیاب پیوند کاری کر کے تاریخ رقم کر دی ہے۔

میجر جنرل (ر) ظفر مہدی عسکری کی مرحوم اہلیہ کی وصیت پر قورنیہ اے ایف آئی او کو عطیہ کیا گیا تھا۔

30 سالہ سپاہی علی اللّٰہ اور 26 سالہ سپاہی فلک شیر کی آنکھوں میں قورنیہ کی کامیاب پیوند کاری کی گئی ہے۔

دونوں سپاہی دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں اپنی بصارت سے محروم ہوئے تھے۔

دوسری جانب مرحومہ کی بیٹی زہرا مہدی نے والدہ کی قربانی پر فخر کا اظہار کیا ہے۔

زہرا مہدی کا کہنا ہے کہ سب سے بڑا اعزاز یہ ہے کہ والدہ کی آنکھیں 2 بہادر فوجیوں کو عطیہ کی گئیں، والدہ کے عطیہ کردہ قورنیہ سے سپاہیوں کی زندگی میں روشنی لوٹ آئی جوصدقہ جاریہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اے ایف آئی او کی جدید سرجری سے بصارت کی بحالی کا تاریخی کارنامہ قابلِ تحسین ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے