پشاور (مانند نیوز)خیبر پختون خوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی کو وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ موصول ہوگیا ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ آج ڈھائی بجے وزیراعلیٰ کا ہاتھ سے لکھا استعفیٰ موصول ہوا ہے۔ استعفیٰ کی جانچ پڑتال اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد اس پر باقاعدہ طور پر عملدر آمد ہوگا۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے استعفیٰ پر 11 اکتوبر کی تاریخ درج ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ منظور نہ ہونے کی صورت میں متبادل پلان تیار کرلیا ہے۔

پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ منظور نہ ہونے کی صورت میں متبادل پلان تیار کرلیا، ذرائع

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی لیگل ٹیم نے پارٹی قیادت کو آگاہ کر دیا ہے کہ گورنر استعفیٰ منظور نہ بھی کریں تو قانون میں دوسرے راستے موجود ہیں۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق گورنر استعفیٰ منظور نہ بھی کریں تو علی امین کا استعفیٰ منظور تصور ہو سکتا ہے، جب علی امین گنڈاپور نے لکھ کر اور زبان سے بول کر کہہ دیا تو یہ کافی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے