اسلام آباد (مانند نیوز)پاکستان اور افغانستان کے وفود کے مذاکرات استنبول میں شروع ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق یہ مذاکرات ترکیہ کے شہر استنبول کے مقامی ہوٹل میں شروع ہوئے جس میں پاکستان کا 2 رکنی وفد شریک ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے ڈی جی ایم او اور ڈپٹی ڈی جی ایم او موجود ہیں۔
ذرائع کے مطابق افغانستان کی طرف سے نائب وزیر داخلہ رحمت اللّٰہ مجیب وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ قطر اور ترکیہ کی ثالثی میں مذاکرات کا پہلا دور دوحہ میں ہوا تھا۔