پشاور (مانند‌نیوز) وانا یونین آف جرنلسٹس کے وفد نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی، وفد میں چیئرمین آدم خان وزیر، صدر ظفر وزیر، نائب صدر نور علی وزیر شامل تھے، گورنر ہاؤس پشاور میں ہونے والی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبہ کے حالات خراب ہیں، ہر محکمہ زبوں حالی سے دوچار ہے ایسے حالات ہیں کہ مجھے اندیشہ ہے کہ ہم پسماندگی میں بلوچستان سے بھی نیچے نہ چلے جائیں انہوں نے کہا کہ انظمام کے بعد قبائل کے فنڈز میں خرد برد کی گئی میرا موقف رہا ہے کہ قبائل کے لیئے وفاق سے مختص فنڈ کو براہ راست صوبائی حکومت کے زیر انتظام دینے کے بجائے الگ اکاؤنٹ میں منتقل کیئے جائیں جو قبائل ہی کی خدمت میں صرف کیئے جائیں، وفاق کی جانب سے ہمارے صوبہ کو یکسر نظر انداز کیا جارہا ہے ملک میں سب سے زیادہ نوجوان ہمارے صوبہ کے ہیں جنہیں وفاق نظر انداز کردیا ہے، ملاقات میں انگور اڈا باڈر سمیت دیگر معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، انہوں نے کہا کہ وزیرستان کی ترقی ہمارے مشن میں شامل ہے، وزیرستان میں نادرا کے پانچ سیٹیزن فسیلیٹیشن سنٹرز قائم کیئے جائیں گے جس سے وہاں کے باسیوں کو دور دراز سفر کی تکلیف سے نجات ملے گی، وفد نے گورنر خیبرپختونخوا کو وانا دورہ کی دعوت دی جو گورنر نے قبول کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے