اسلام آباد (مانند نیوز)بھارت میں جاری آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے میچ سے قبل آسٹریلوی خواتین کرکٹرز سے چھیڑ چھاڑ کی گئی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی ٹیم کی 2 کرکٹرز کو مدھیہ پردیش میں ایک موٹر سائیکل سوار شخص نے مبینہ طور پر ڈنڈا مارا اور ان میں سے ایک کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی صبح پیش آیا تھا جب آسٹریلوی ٹیم کی کھلاڑی اپنے ہوٹل سے باہر نکل کر قریبی کیفے کی طرف جا رہی تھیں۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل پر سوار ایک شخص نے ان کا پیچھا کیا اور نامناسب طریقے سے چھو کر فرار ہو گیا تھا۔

آسٹریلوی ٹیم کی کھلاڑیوں نے فوری طور پر اپنی ٹیم کے سیکیورٹی افسر کو اس حوالے سے مطلع کیا اور انہوں نے مقامی سیکیورٹی افسران سے رابطہ کیا۔ مقامی پولیس نے کھلاڑیوں کا بیان ریکارڈ کر کے کارروائی شروع کر دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مبینہ طور پر ایک راہگیر نے موٹرسائیکل کا نمبر نوٹ کر لیا تھا جس کے بعد جمعے کے روز ملزم عقیل خان کو شناخت کر کے گرفتار کیا گیا تھا۔

پولیس نے کہا کہ ملزم کے خلاف ​​فوجداری مقدمات درج ہیں اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے