شانگلہ(مانند نیوز)شانگلہ سے رکن صوبائی اسمبلی اور ڈیڈک چیئر مین حاجی عبدالمنیم خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کامقصد عوام کی حقیقی خدمت ہیں،صوبے کے تمام وسائل یہاں کے عوام پر خرچ ہونگے۔صوبے کی عوام کی بنیادی حقوق کی تحفظ اولین ترجیح ہیں۔پی ٹی آئی حکومت صحت،تعلیم اورانفراسٹرکچرسمیت تمام شعبوں کی بہترسے بہتراندازمیں صوبے کی عوام کیلئے میسرکررہی ہیں۔شانگلہ میں عوامی فلاح وبہبودکیلئے تمام تروسائل بروئے کار لائی جائیں گی اورکمیوں کو پوراکیاجائیں گاتاکہ مزیدبہتری لائی جاسکے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔ان خیالات کا اظہار جمعے کے روز ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرالپوری میں اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ حاجی عبدالمنیم کی زیر صدارت ضلع محکموں کے افسران کا ایک اعلیٰ سطح اجلاس میں ڈپٹی کمشنرشانگلہ سمیت تما م محکموں کے افسران شریک ہوئے اور اپنے محکموں کے حوالے سے انہیں بریفینگ دی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حاجی عبدالمنیم خان نے کہا کہ سرکاری محکمے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کریں۔ اگر کسی محکمے کو فنڈز یا دیگر وسائل درکار ہوں تو وہ فوری طور پر آگاہ کریں تاکہ مسائل کے بروقت حل کو یقینی بنایا جا سکے۔انھوں نے واضح کیا کہ سرکاری افسران عوام کی خدمت کے لیے مقرر کیے گئے ہیں اور ان کا بنیادی فرض عوامی مسائل کا حل ہے۔ کسی بھی افسر کی جانب سے عوام کے ساتھ ناروا سلوک یا کام میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ عبدالمنیم نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنا قبلہ درست کریں اور عوامی خدمت کو اپنی ترجیح بنائیں۔اجلاس کے بعد حاجی عبدالمنیم نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن شانگلہ کے لیے 50 لاکھ روپے جبکہ تحصیل بارز کے لیے 25، 25 لاکھ روپے کے چیک تقسیم کیے۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر شانگلہ کے دفتر میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حاجی عبدالمنیم خان نے کہا کہ حالیہ سیلاب نے شانگلہ میں تباہی مچا دی ہے، تاہم بعض این جی اوز ایسے منصوبوں پر کام کر رہی ہیں جن کی کوئی ضرورت نہیں،وہ متاثرین کو ناکارہ کمبل اورغیرضروری سامان دے رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سیاسی پشت پناہی پر ہونے والی سرگرمیاں کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔ انھوں نے ڈپٹی کمشنر شانگلہ کو ہدایت کی کہ شانگلہ ٹاپ اور دندئی میں چیک پوسٹیں قائم کی جائیں تاکہ این جی اوز کی غیر ضروری سرگرمیوں پر قابو پایا جا سکے۔حاجی عبدالمنیم خان نے کہا کہ شانگلہ بار کونسل کے وکلا ء نے قانون کی بالادستی، جمہوریت کی بحالی اور انصاف کی فراہمی کے لیے ہمیشہ نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وکلا ء کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔اس موقع پر وکلا ء رہنماؤں نے صوبائی حکومت کی جانب سے فراہم کردہ گرانٹ پر شکریہ ادا کیا اور عوامی خدمت کے عزم کا اعادہ کیا۔آخر میں حاجی عبدالمنیم خان نے کہا کہ حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے اور عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے گا۔منعقدہ اجلاس میں تحصیل چیئرمین پورن حاجی عبدالمولیٰ،پی ٹی آئی کے دیگر سینئررہنماء بھی شریک تھے۔۔