شانگلہ (مانند نیوز)شانگلہ پریس کلب کا تعزیتی اجلاس،سابق وزیراعلی محمودخان کے و الد ڈاکٹرمحمدخان کی وفات پر اظہار افسوس، مرحوم کی ایصال ثواب اور بلند درجات کے لیے اجتماعی دعا کی، پی ٹی آئی پی کے چیئرمین وسابق وزیرا علیٰ محمود خان سے تعزیت کی گئی جبکہ دیگر پسماندگان سے بھی دلی تعزیت کی گئی۔ پریس کلب کا تعزیاتی اجلاس جمعہ کے روز صدرآفتاب حسین کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں جنرل کونسل کے تمام ممبران نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آفتاب حسین نے کہا کہ سابق وزیرا علیٰ محمود خان کے والدڈاکٹرمحمدخان ایک معروف ماہر تھے اور انھوں نے اپنے علاقے اور پورے سوات کی بے مثال خدمت کی ہیں جو ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انھوں نے مرحوم کے لیے خصوصی دعا کی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی اس موقع پر اجلاس میں شانگلہ پریس کلب جنرل کونسل ممبران کے علاوہ شانگلہ یونین اف جرنلسٹ کے ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے