سخاکوٹ(مانند نیوز) جمعیت علماء سلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری سینٹر عطا ء الحق درویش نے کہا ہے کہ ملک میں دوتہذیب نہیں چل سکتے۔ ہمار اپیارا ملک لاالہ اللہ کے نام پر بنا ہے اور اس میں اسلامی نظام نافذ ہوکر رہے گاجے یوآئی ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے جدوجہد کر رہی ہے۔عالمی کفر 27ہزار مدارس کے خلاف طرح طرح کی سازش کر رہے ہیں مگر جے یوآئی کے ہوتے ہوئے یہ سازش کامیاب نہیں ہوگی ہمیں مغربی تہذیب قبول نہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ممتاز عالم دین اور جے یوآئی کے سابقہ ضلعی امیر حمیداللہ روغانی کی یاد میں یونین کونسل کوپر میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تعزیتی ریفرنس سے جے یوآئی کے صوبائی نائب امیر مفتی فضل غفور، سرپرست اعلیٰ مولانا شیخ محمد ادریس، جے یوآئی ضلع ملاکنڈ کے امیر حنیف الرحمان، جنرل سیکرٹری مولانا سلمان تاثیر، سابقہ ممبر قومی اسمبلی مولانا محمدقاسم، تحصیل جنرل سیکرٹری حاجی محمدابراہیم نے بھی خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ مولانا حمیداللہ روغانی مرحوم ایک درویش صفت انسان تھے انہوں نے جے یوآئی کے پلیٹ فارم سے اپنے تمام زندگی اسلامی نظام کے ترویج کیلئے جدوجہد کی اسلامی سیاست اور دینی اداروں کی تحفظ کیلئے جے یوآئی کیساتھ مرتے دم رہے انکے وفات سے پیدا ہونے والاخلا پر کرنے میں وقت لگے لگا۔مقررین نے کہا کہ قادنیوں کو غیر مسلم قرار دینے میں تمام مکتب فکر اور سیاسی جماعتوں نے کردار ادا کیا لیکن اس میں قائدانہ کردار مولانا مفتی محمود کا تھا جن کی کوششوں سے 1973کے ائین میں قادیانیوں غیر مسلم قرار دیا گیا اسلامی نظام عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں علماء اور مدارس کوچیلنجوں کاسامنا ہے ان چیلنجوں کو دور کرنے کیلئے اور ملک اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے پارلیمنٹ میں علماء کی اکثریت ضروری ہے26ائینی ترمیم کو پاس کرانے سے پہلے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان نے ترامیم 34سے 24کردئیے اور ساتھ ہی اس میں مذید چار ترامیم کا اضافہ کیاجن میں بلاسودی بینکاری یعنی سود سے پاک بینکاری نظام، مدارس رجسٹریشن میں جو مشکلات درپیش تھے ان مشکلات کو دور کیااسلامی نظریاتی کونسل میں جو حکم شریعت کے مطابق ہووہ پارلیمنٹ میں عدد شمار 40 ممبران سے کم کرکے 24کردیااور شریعت کورٹ کے اہمیت کوپاکستان کے ائین میں تحفظ دیا جو جے آئی کے سیاسی جدوجہد کانتیجہ ہے۔مقررین نے کہا کہ آج عالمی کفر طاقتیں علماء کے خلاف پروپیگنڈے کر رہے ہیں کہ علماء اسلام نہیں اسلام آباد چاہتے ہے مگر کوئی یہ بتائے کہ پاکستان کے 78سالہ تاریخ میں ملک کے چار کلیدی عہدوں یعنی صدر، وزیراعظم، چیف جسٹس اور ارمی چیف پر آج تک کوئی مذہبی علماء براجمان نہیں رہے جے یوآئی ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے روز اول سے جدوجہد کر رہی ہیں اور یہ جدوجہد اس وقت تک جاری رہیگی جب تک ملک میں اسلامی نظام نافذ نہیں ہوتا

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے