ایبٹ آباد ( مانند نیوز) ڈی ایس پی تھانہ سرکل گلیات مہتاب نذیر نے کہا ہے کہ منشیات خاتمہ مہم عوامی تعاون کے بغیر ممکن نہیں،عوام اپنے اپنے علاقوں میں منشیات فروشوں کی نشاندہی کریں بھرپور کارروائیاں کی جائینگی نوجوان نسل کی تباہی میں ملوث افراد کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں وہ گذشتہ روز ممبران مصالحتی کمیٹی کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے انھوں نے کہا کہ ہمیں ملکر اجتماعی کوششوں سے منشیات کے بڑھتے رحجان کو روکنا ہو گا انھوں نے کہ اس وقت بڑھتی ہو ئی نوجوان نسل میں منشیات کارججان معاشرے کے کئی پہلوؤں کے تاثرات ہیں والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر توجہ دیں منشیات فروشوں نے منظم طریقے و حکمت عملی کے تحت تعلیمی اداروں کا رخ کر لیا ہے اس لئے ہم سب کو ملکر اس بڑھتے منشیات کے پھلاؤ کو روکنے کیلئے پولیس اور عوام کو مشترکہ کوششیں کر نی ہو نگی اجلاس میں ایس ایچ او امتیاز خان اوروائس چیئر مین چہان ملک سعید و دیگر ممبران مصالحتی کمیٹی موجود تھے آخر میں ڈی ایس پی تھانہ سرکل گلیات مہتاب نذیر نے شرکاء کو اس بات کی بھی یقین دہانی کروائی کہ بلاتفریق منشیات فروش معاشرے کے دشمن ہیں جن کیساتھ کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کی جائیگی ن۔اس لئے نہ صرف آپ ممبران مصالحتی کمیٹی عوام میں شعور آگاہی بھی پھیلائیں تاکہ معاشرے میں منشیات کے فروغ کو روکا جا سکے۔