ایبٹ آباد ( مانند نیوز) ایبٹ آباد کے اہم ترین ماڈل تھانہ میرپور کی حدودمیں جرائم کی بڑھتی صورتحال کو کنٹرول کے منشیات فروشوں کیخلاف تابڑتوڑ کارروائیوں کیلئے ماہر اور تجرکار سب انسپکٹر اصغر خان کو ایس ایچ او تھانہ میرپور تعینات کر دیا گیا اصغر خان صوبے کے دیگر پولیس افسران کی طرح ایک محنتی اور محکمانہ کارروائیوں میں نمایاں اہمیت رکھنے والے پولیس آفیسر ہیں جو کہ اس سے قبل تھانہ حویلیاں،بگنوتر،نواں شہر،مانگل،تھانہ کینٹ،سکندر آباد سمیت کئی تھانوں میں اہم عہدوں پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں امتیازخان و دیگر عوامی و سماجی حلقوں نے اصغر خان سب انسپکٹر کی بطور ماڈل تھانہ میرپور تعیناتی کوخوش آئندقرار دیتے ہو ئے اُمید ظاہر کی ہے کہ وہ ماڈل تھانہ میرپور کی حدود میں اپنی بہترین خدمات کی بدولت جہاں جرائم پیشہ عناصرکیخلاف کارروائیاں کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے وہاں منشیات کے خاتمے اور عوام کے تحفظ کی فراہمی کو بھی یقینی بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے۔