شانگلہ(مانند نیوز) ڈپٹی کمشنر شانگلہ نے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں انکشاف کیا ہے کہ ضلع شانگلہ کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال الپوری شدید بدانتظامی کا شکار ہے، جہاں علاج معالجے کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں اور مریضوں کو ہر آدھے گھنٹے بعد دیگر ہسپتالوں میں ریفر کیا جاتا ہیں یہ ایک اڈاہیں۔ڈی سی شانگلہ کے مطابق ہسپتال کی انتظامیہ کی نااہلی اور عدم دلچسپی کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہیں۔ انھوں نے اجلاس میں بتایا کہ ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے خود اعتراف کیا ہے کہ ایک کلاس فور ملازم الٹراساؤنڈ مشین میں جان بوجھ کر ”ایل پی“ ڈال کر اسے خراب کرتا ہے تاکہ مریضوں کو باہر نجی مراکز میں الٹراساؤنڈ کے لیے بھیجا جا سکے۔ یہ عمل نہ صرف بدعنوانی کی مثال ہے بلکہ عوام کے ساتھ صریح ناانصافی بھی ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں مزید کہا کہ ہسپتال کے نا میٹینگ بلاتاہوں اورنا ہسپتال کے کسی قسم میٹنگ میں بیٹھتاہوں۔ عوامی حلقوں اورطب سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے کہا ہے کہ انتظامیہ سمیت منتخب نمائندے شانگلہ کے سب سے بڑے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کی صورتحال سے مکمل طور پر آگاہ ہیں مگر متعلقہ حکام کی غفلت کے باعث بہتری کے آثار نظر نہیں آتے،یہاں ملازمین ایک مافیا بن چکاہیں،صحت سہولت پروگرام کا بھی براحال ہیں، یہ بھی انکشاف ہواہیں کہ بغیر کسی تفصیلی تشخیص پینڈسائیٹ سمیت کئی اپریشن کئے جاتے ہیں جبکہ اودیات میں بھی سٹیندرڈ کمپنیوں کے بجائے لوکل اودیات فراہم کی جاتی ہیں۔عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر کے انکشافات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر ضلع کے مرکزی ہسپتال کی یہ حالت ہے تو دیگر محکموں کا حال بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہیں۔ شہریوں نے محکمہ صحت اور صوبائی حکومت سے فوری نوٹس لینے اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرنے اور ہسپتال میں سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے