اسلام آباد (مانند نیوز)پاکستان اور روس کے درمیان پارلیمانی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اعلیٰ سطح کا روسی وفد اسلام آباد کا دورہ کرے گا۔

روسی سفارتخانے کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ روسی پارلیمنٹ کے نمائندے 11 اور 12 نومبر کو بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچیں گے۔

اعلامیے کے مطابق روسی وفد کی قیادت فیڈریشن کونسل کے نائب اسپیکر سینیٹر کونسٹانٹین کوساچیف کریں گے، جبکہ اسٹیٹ ڈوما کے ڈپٹی چیئرمین الیگزینڈر باباکوف بھی وفد کی قیادت کریں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ روس پاکستان دوستی گروپ کے چیئرمین ولادیمیر چیزوف بھی وفد کا حصہ ہوں گے۔

روسی سفارتخانے نے بتایا کہ ولادیمیر چیزوف نے فروری 2024 میں پاکستان کے عام انتخابات کا مشاہدہ کیا تھا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ روسی وفد کی پاکستانی پارلیمانی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں، جس میں پارلیمانی تعاون کے فروغ اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے