شانگلہ (مانند نیوز)یونیورسٹی آف شانگلہ کی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا چوتھا اجلاس اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت وائس چانسلر یونیورسٹی آف شانگلہ پروفیسر ڈاکٹر سردار خان (تمغہ امتیاز)نے کی۔اجلاس کے دوران مختلف ایجنڈا آئٹمز پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں یونیورسٹی کے مالی و انتظامی امور، ترقیاتی منصوبوں اور ادارہ جاتی استحکام کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں ثمین درانی ڈائریکٹر بجٹ/فنانس ہائیر ایجوکیشن کمیشن،ارشد علی ایڈیشنل سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ، جاوید اقبال ایڈیشنل سیکرٹر ی ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، علی قادر سپیشل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ، حافظ اسماعیل خان ٹریجرر خوشحال خان خٹک یونیورسٹی، محمد رشاد رجسٹرار خوشحال خان خٹک یونیورسٹی،ڈاکٹر فیض الرحمن ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ یونیورسٹی آف شانگلہ،ڈاکٹر عماد علی ایڈیشنل رجسٹراریونیورسٹی آف شانگلہ،ڈاکٹر اشفاق احمد ٹریجرر یونیورسٹی آف شانگلہ،پروفیسر ڈاکٹر سہیل خان یونیورسٹی آف پشاور،پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین خلیل زرعی یونیورسٹی پشاورودیگرحکام نے شرکت کی۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر سردار خان نے کہا کہ یونیورسٹی آف شانگلہ کی ترقی، تعمیر اور استحکام کے لیے مالی وسائل کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہیں۔ انھوں نے کمیٹی کے اراکین کے قیمتی مشوروں اور یونیورسٹی کو مالی نظم و ضبط کی راہ پر گامزن کرنے میں ان کے تعاون کو سراہا۔کمیٹی نے ادارہ جاتی ڈھانچے کو مضبوط بنانے، مالی نظم و نسق کو بہتر کرنے اور یونیورسٹی کے مالی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے