دیر پائین (مانند نیوز)تھانہ معیارجندول پولیس کی کارروائی، قحبہ خانہ بے نقاب، خاتون و مرد گرفتار.ایس ایچ او تھانہ معیار محمد ادریس خان نے اپنی پولیس ٹیم اور لیڈی پولیس کے ہمراہ کوٹکے معیار میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک گھر کے اندر قائم قحبہ خانہ بے نقاب کر دیا۔
مخبر کی بروقت اطلاع پر چھاپہ مارا گیا، جس کے دوران ایک خاتون اور ایک مرد کو قابلِ اعتراض حالت میں رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے موقع پر موجود شواہد تحویل میں لے کر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔اس موقع پہ ڈی پی او لوئر دیر تیمور خان (PSP) نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں فحاشی، منشیات اور دیگر سماجی جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد جاری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ معاشرتی بگاڑ پیدا کرنے والے کسی بھی فرد یا گروہ کو قانون کی گرفت سے بچنے نہیں دیا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے